پاکستانی سینئر اداکارہ گلوکارہ و میزبان عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے بعد 10 سال تک اداکاری نہیں کریں گی۔
عائشہ عمر نے نجی ٹی وی کی عید اسپیشل ٹرانسمیشن میں شرکت کی، اس دوران میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے بعد 10 سال تک اداکاری نہیں کریں گی۔
عائشہ عمر نے کہا کہ اس لیے نہیں کہ شوہر منع کرے گا بلکہ اس لیے کہ وہ خود سے ہی ایک خاتونِ خانہ اور بیوی ہونے کے ناطے یہ فیصلہ لیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس دوران کچھ بھی کر سکتی ہیں مثلاً گلوکاری یا پینٹنگ وغیرہ، مگر 14 گھنٹے کی اداکاری کی شفٹ نہیں کریں گی۔