لکی آپریشن، 2خودکش بمباروں نے خود کو اڑا دیا، ایک دہشتگر د مقابلے میں مارا گیا

کی مروت: لکی مروت میں پولیس کارروائی کے دوران دو خودکش بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ ایک دہشت گرد فائرنگ میں مارا گیا۔

 لکی مروت کے نواحی گاؤں پہاڑ خیل تھل میں آپریشن کیا گیا جس میں سی ٹی ڈی اور مقامی پولیس اہلکار شامل تھے۔

آپریشن کے دوران دو خودکش حملہ آوروں نے خود کو اڑا دیا اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران کل تین دہشت گرد مارے گئے۔ 

دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو سی ٹی ڈی اہل کار زخمی انسپکٹر جاوید اور اے ایس آئی عرفان زخمی ہوئے جنہیں گورنمنٹ سٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔