سیہون: انڈس ہائی وے پر کوسٹر الٹ گئی، 6 افراد جاں بحق،10 زخمی 

سیہون:سندھ کے شہر سیہون کے قریب انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں چھ افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔

سیہون کے قریب انڈس ہائی وے پر کوسٹر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔

 حادثے کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیوں نے امدادی کارروائیاں انجام دیں۔جس بدقسمت کوسٹر کو حادثہ پیش آیا، اس میں سوار متاثرہ خاندان لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری کیلئے جارہا تھا۔

 حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو جامشورو کے اسپتال میں منتقل کیا گیا۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں جانی نقصان پر بہت افسوس ہوا ہے، متاثرین سے بھرپور تعاون اور مدد کی جائے ۔۔