عالیہ نے رنبیر کپور کی بیٹی کے ساتھ پہلی تصویر شیئر کر دی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر اداکار  رنبیر کپور کی بیٹی راہا بھٹ کپور کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔

عالیہ بھٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر رنبیر کپور کی بیٹی کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایک خوبصورت مونوکروم فوٹو شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں شارٹس اور ٹی شرٹ میں ملبوس رنبیر بے بی پرام میں بیٹھی اپنی بیٹی راہا کے ساتھ گھر کی بالکنی میں بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے خیال میں 6 نومبر کے بعد سے میں بہترین فوٹوگرافر بن گئی ہوں۔

عالیہ بھٹ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ شوہر رنبیر اور بیٹی راہا ہی ان کی کُل کائنات ہیں۔

اس پوسٹ کو صرف چند ہی گھنٹوں میں 10 لاکھ سے زائد لائکس مل چکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کام کے حوالے سے بات کی جائے تو عالیہ بھٹ اب فلم ’راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی‘ اور ’جی لی ذرا‘ میں اسکرین پر نظر آئیں گی۔

ان دو بالی ووڈ فلموں کے علاوہ اداکارہ رواں سال اداکارہ گال گیڈوٹ کے ساتھ فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ سے ہالی ووڈ میں بھی ڈیبیو کریں گی۔