پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں 2 گاڑیوں کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گوجرہ کے دھرم کوٹ اسٹاپ پر پینسرہ روڈ کے قریب مسافر وین اور منی ٹرک میں تصادم ہوا ہے۔
تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 7 مسافر جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔
حادثے میں 19 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق افراد میں سے 2 افراد کی لاشوں کی شناخت کر لی گئی، جبکہ 5 لاشیں ناقابلِ شناخت ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین سمندری سے فیصل آباد جا رہی تھی جس میں 25 افراد سوار تھے۔