مصر:ماں کی خدمت نہ کرنے پر تین بھائیوں کی بیویوں کو اکٹھی طلاق

القصر کمشنری: مصر کے معروف سیاحتی علاقے الاقصر میں پیش آنے والے ایک واقعے نے لوگوں کو حیران کر دیا۔تین سگے بھائیوں نے اپنی بیویوں کو ایک ہی وقت میں ایک ہی وجہ سے طلاق نامے تھما دیئے۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تینوں بھائیوں نے بیویوں کو اپنی ماں کی خدمت مطلوبہ طریقے سے نہ کرنے کی وجہ سے طلاق دی ہے۔  تینوں بھائیوں کی بہن ہفتے میں دو دن اپنی ماں کی خدمت کے لیے آیا کرتی تھی لیکن اپنے شوہرکی بیماری کی وجہ سے وہ ان دنوں ماں کی خدمت کے لیے نہیں آ پا رہی تھی۔

 بھائیوں کی بیویاں والدہ کے مختلف کاموں میں مدد کریں گی۔ تینوں نے اپنی بیویوں کو اس حوالے سے تاکید کر دی تھی لیکن عید کے موقع پر جب تینوں بھائی گھر لوٹے تو محلے کی ایک بوڑھی خاتون ان کی ماں کو نہلا رہی تھی۔ یہ دیکھتے ہی تینوں آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے اپنی بیویوں کو طلاق دے دی تھی۔

 انہوں نے اپنی بیویوں کے رشتہ داروں کو فون کر کے کہا کہ ان کی بیٹیوں کے لیے ہمارے یہاں کوئی جگہ نہیں اور وہ انہیں ہمارے یہاں سے لے جائیں۔ اجتماعی طلاق کی خبر پورے علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ لوگوں کو اس حوالے سے حیرانی ہوئی کیونکہ تینوں کی شادی کا یہ پہلا سال تھا۔