ہیری پوٹر پہلے بچے کے باپ بن گئے

ہیری پوٹر سیریز کے معروف اداکار ڈینیل ریڈ کلف کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے جس کی مقامی میڈیا نے تصدیق کر دی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 33 سالہ ڈینیل ریڈ کلف اور امریکی اداکارہ ایرن ڈارک کو چند روز قبل اسپتال کے باہر پرام کے ساتھ دیکھا گیا۔

اداکار جوڑے کی جانب سے بچے کی جنس کے حوالے سے نہیں بتایا گیا ہے تاہم برطانوی میڈیا نے جوڑے کے پہلے بچے کی تصدیق کی ہے۔

اداکار کی اہلیہ ایرن ان سے 5 سال بڑی ہیں، دونوں کے مابین 2013 میں فلم کِل یور ڈارلنگز کی شوٹنگ کے دوران ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ ایک دوسرے کے ہو گئے۔