اسلام آباد: وفاقی حکومت نے منکی پاکس کی ویکسین کے حصول کے لیے عالمی ادارہ صحت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وباء کے تدارک کے لیے سیکریٹری ہیلتھ کی زیر صدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں کورونا اور منکی پاکس کے حوالے سے منصوبہ بندی اور آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں تمام صوبائی ہیلتھ سیکریٹریز نے شرکت کی۔ صوبوں میں منکی پاکس کے سامنے آنے والے کیسز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
منکی پاکس کی ویکسی نیشن کے حوالے سے اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں اس وقت منکی پاکس سے نمٹنے کے لیے کوئی ویکیسن موجود نہیں ہے۔