فلپائن کی مشہور ٹک ٹاک اسٹار فیونا جیمس نے دبئی میں اسلام قبول کرلیا۔
فیونا جیمس کا تعلق منیلا سے ہے اور وہ آٹھ برس قبل دبئی منقتل ہوئیں اور ٹک ٹاک پر ان کے فالوورز کی تعداد آٹھ لاکھ کے قریب ہے۔
لوکل میڈیا کو انٹرویو کے دوران ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ انہیں اذان سننے سے ہمیشہ سکون ملتا ہے اور اسلام کی طرف پیشقدمی کی وجہ اذان ہی تھی ۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام قبول کرنے کا فیصلہ انہوں نے کھلے دل کے ساتھ اپنی مرضی سے کیا ہے اور کسی نے ان کو اسلام لانے کیلئے مجبور نہیں کیا۔
انہوں نے اپنے ایک پاکستانی دوست سلمان کا ذکر بھی کیا جس نے انہیں اسلامی تعلیمات کو سمجھانے میں بہت مدد فراہم کی۔
فیونا جمیس کا اسلامی نام ’زینب‘ رکھا گیا ہے اور انہیں دبئی اتھارٹیز کی طرف سے ایک ’نومسلم‘ کا تصدیقی سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔