واشنگٹن:امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر کلیولینڈ میں فائرنگ سے بچے سمیت 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گذشتہ رات ہونے والی فائرنگ ایک گھر میں ہوئی، جس کے نتیجے میں 8 سالہ بچے سمیت 5 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگیا۔فائرنگ سے متاثرہ افراد کی عمریں 5 سے 40 برس کے درمیان ہیں، فائرنگ کے محرکات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔