کالی ٹانگوں والا فیلکن نیٹ نامی پرندہ جو چڑیا سے زیادہ لمبا نہیں ہوتا لیکن اس کے چھوٹے جثے یا اسے جسمانی طور پر چھوٹا سمجھنے کی غلطی خطرناک ہوسکتی ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ چھوٹا سا پرندہ انتہائی خطرناک اور حملہ آور ہونے اور اپنے برابر کے پرندوں یا دیگر کو مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
فیلکن نیٹ دنیا میں شکار کرنے والا سب سے چھوٹا پرندہ ہے اور کالی ٹانگوں والے اس پرندے کو مائیکرو ہائریکس فرنگیلرس بھی کہتے ہیں اور بورنیان فیلکن نیٹ یا مائیکرو ہائریکس لیٹیفرنس، یہ دونوں دنیا میں شکار کرنے والے سب سے چھوٹے پرندوں کا اعزاز آپس میں شیئر کرتے ہیں۔
ان کی جسمانی ساخت صرف 14 سے 16 سینٹی میٹرز لمبی ہے، جبکہ پروں کی حد 27 سے 32 سینٹی میٹرز اور اس کا وزن چند گرام ہوتا ہے۔
کالی ٹانگوں والا فیلکن نیٹ ویسے تو خطرناک اور مستعد شکاری پرندہ نظر نہیں آتا لیکن اس کی خوبصورت ظاہری وضع قطع ہی دراصل اس کے شکار کو دھوکا دیتا ہے۔
پیراکیٹ کی طرح کا یہ خوبصورت پرندہ آپ نے شاید ہی پہلے کبھی دیکھا ہو، لیکن اس کی اس معصومیت اور خوبصورتی پر کبھی مت جائیے گا کیونکہ جب یہ شکار کرنے پر آتا ہے تو پھر یہ چھوٹا سا قاتل بن جاتا ہے۔