پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ لائبہ خان نے اپنے ہونے والے ہمسفر میں پائی جانے والی خصوصیات سے متعلق بات کی ہے۔
انسٹاگرام پر 1.1 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ لائبہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں، وہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں ’کیسی تیری خود غرضی‘ِ ’انگنا‘، ’مقدر کا ستارہ‘ و دیگر شامل ہیں۔
اداکارہ لائبہ خان نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں شرکت کی، اس دوران انہوں نے جہاں اپنی پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق مداحوں کو بتایا وہیں اپنی نجی زندگی اور مستقبل سے متعلق بھی بات کی۔
لائبہ خان کا مستقبل میں شادی اور اپنے من پسند ہمسفر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ اُن کی جس سے شادی ہو وہ ایک اچھا اور صاف دل انسان ہو، دل میں دوسروں کا احساس رکھنے والا ہو۔
لائبہ خان کا ظاہری خوبصورتی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اُن کی خواہش ہے کہ اُن کا ہمسفر نہ بہت زیادہ موٹا ہو اور نہ ہی بہت زیادہ پتلا دبلا ہو، بس اچھی فٹنس رکھتا ہو اور جاذبِ نظر ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے نزدیک کوئی بھی رشتہ طے کرتے وقت لڑکا اور لڑکی کی رائے پوچھ لینا بہت ضروری ہوتا ہے، اُن کے خیال میں زبردستی کے رشتے زیادہ دیر نہیں چلتے، ایسے رشتوں کا جلد اختتام ہو جاتا ہے۔