ایمن خان اور منیب بٹ کی مسجد نبویؐ پر حاضری

مدینہ منورہ: پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ نے مسجد نبویؐ پر حاضری کی تصاویر اپنے مداحوں کیساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

muneeb 4

مقامی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایمن خان اور منیب بٹ نے عید کے فوراً بعد عمرے پرجانے کا فیصلہ کیا تھا اور اپنی بیٹی امل منیب بٹ کے ساتھ اب وہ سعودی عرب میں موجود ہیں۔

muneeb 2

خبر کے مطابق دونوں اداکار شروع میں مدینہ پہنچے ہیں اور چند دنوں کے بعد مکہ مکرمہ پہنچیں گے جہاں وہ عمرہ ادا کریں گے، ایمن اور منیب نے حال ہی میں عید کے ایک شو میں ٹریول ٹرپ کا اشارہ دیا تھا۔

ایمن خان اور منیب بٹ نے مسجد نبویؐ کے احاطے سے اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جس میں ایک تصویر میں منیب بٹ نے سفید رنگ کا کرتا  پاجامہ جبکہ ایمن خان نے سفید رنگ کا عبایہ پہن رکھا ہے۔