انوشکا شرما نے کانز فلم فیسٹیول میں ڈیبیو کیلئے کمر کس لی

میٹ گالا میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی ڈیبیو کے بعد اب باری ہے اداکارہ انوشکا شرما کی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما کانز رواں سال فلم فیسٹیول سے اپنا پہلا بین الاقوامی ڈیبیو کرنے والی ہیں۔

کانز فلم فیسٹیول میں اداکارہ انوشکا شرما آسکر ایوارڈ یافتہ کیٹ ونسلیٹ کے ساتھ سینما سے وابستہ خواتین کو اعزاز پیش کریں گی۔

بھارت میں مقیم فرانسیسی سفیر ایمانوئیل لینین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہمراہ تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے کانز فلم فیسٹیول میں انوشکا شرما کی شرکت کی تصدیق کی۔

انہوں نے لکھا کہ ’ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ساتھ ایک خوشگوار ملاقات ہوئی، میں ویرات اور بھارتی کرکٹ ٹیم کو تمام ٹورنامنٹس کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں اور میں نے انوشکا سے کانز فلم فیسٹیول کے سفر پر تبادلہ خیالات کیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال 76ویں کانز فلم فیسٹیول کی تقریب 27 مئی سے شروع ہورہی ہے۔

اس سے قبل شرمیلا ٹیگور، ایشوریہ رائے، ودیا بالن اور دیپیکا پڈوکون جیسی اداکارائیں فرانس کے معروف فیسٹیول کے لیے جیوری میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔