منکی پاکس کے 2 مزید کیسز سامنے آگئے

سندھ میں منکی پاکس کے دو اور مشتبہ مریض سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راحیلہ منصوب اور محمد عفان میں منکی پاکس کی علامات پائی گئی ہیں۔ محکمہ صحت نے مشتبہ منکی پاکس کے دونوں مریضوں کو آئیسولیٹ کردیا ہے۔دونوں مریض الگ الگ فلائیٹ سے کراچی ایئرپورٹ پر اترے تھے۔

راحیلہ منصوب فلائیٹ نمبر ایس وی 700 اور محمد عفان ای کے 600 کی فلائیٹ سے کراچی ایئرپورٹ پر اترے تھے۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ افریقہ سے آنے والے دو مسافروں کی کھال کے نمونے حاصل کر کے لیب بھیج دئے گئے۔مسافروں کی کھال کے نمونے 4مئی کو ڈائو لیب بھیجے گئے ہیں،دونوں مسافروں کی لیب رپورٹس آج مل گئیں۔

محکمہ صحت سندہ کا مزید کہنا ہے کہ دونوں مسافروں کی رپورٹس میں منکی پوکس شواہد نہیں ملے ہیں۔منکی پوکس کے کیسز کی غلط خبروں کی وجہ سے شہر میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے۔بے بنیاد خبروں کی تصدیق کرنے کے لئے 24 گھنٹوان کے اندر مشتبہ افراد کی لسٹ جاری کر دی جائے گی۔