کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر کمی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 283 روپے 82 پیسے سے کم ہو کر 283 روپے 59 پیسے ہو گئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 50 پیسے سستا ہو کر 287 روپے پر بند ہوا ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت انٹر بینک میں 6 پیسے کمی ہوئی تھی اور قیمت 283 روپے 82 پیسے ہو گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مارکیٹ 148 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 241 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 361 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 155 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 174 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 42,323 جبکہ کم ترین سطح 41,962 رہی ۔