کراچی: ٹی وی کے معروف اداکار اور سینیئر اداکار شبیر رانا طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔
شبیر رانا کو دل کا عارضہ لاحق تھا اور چند سال قبل بائی پاس بھی ہوا تھا۔
معروف اداکار طویل عرصے تک ایڈورٹائزنگ انڈسٹری سے وابستہ رہے جبکہ انھوں نے بطور ڈائریکٹر لاتعداد ٹی وی کمرشل کی ڈائریکشن بھی دی۔ بعدازاں ڈرامہ انڈسٹری سے بطور ایکٹر وابستہ ہوئے۔
ذاتی طور پر اداکار دلیپ کمار سے متاثر ہونے کے سبب شبیر رانا کی اداکاری میں ان کی جھلک ملتی تھی۔ نجی چینلز کے کئی کامیاب ٹی وی سیریز میں بطور کریکٹر ایکٹر کردار نگاری کی۔
شبیر رانا کی رحمانیہ مسجد طارق روڈ میں بعد نماز عصر نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔