اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے پاکستانی اور چینی مسافروں کی سہولت کے لیے بیجنگ کے لیے فضائی سفر کے کرایہ میں 30 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے ہفتے کے روز تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی نے طلبا اور کاروباری افراد کے کئی بار کے مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے کرایوں میں کمی کی ہے۔
انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ بیجنگ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع ہونے کے بعد طلبا اور تاجروں کی ایک بڑی تعداد چین کا رخ کر رہی ہے۔
انہوں نے کئی بار پی آئی اے سے کرایوں کو کوویڈ 19 سے پہلے کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں ایڈجسٹ کرنے کی درخواست کی لہذا ہم نے دو طرفہ سفر کی سہولت کے لیے یہ سہولت فراہم کی ہے۔