اب کسی پر بھروسہ نہیں: جنت مرزا

حال ہی میں اپنی منگنی توڑنے والی پاکستانی معروف ٹک ٹاکرجنت مرزا کو اب کسی پر بھروسہ نہیں ہے۔

جنت مرزا نے سوشل میڈیا انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی خوبصورت نئی تصویریں شیئر کی ہیں،ان تصویروں میں جنت مرزا کو دیہات میں خوبصورت نظاروں کے درمیان دیکھا جا سکتا ہے۔ 

 اداکارہ نے حالیہ تصویروں میں بھروسے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، جنت مرزا کا اپنی پوسٹ کے کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ یہ ’’واضح کر دوں کہ میں اب واقعی کسی پر بھی بھروسہ نہیں کرتی۔‘‘

یاد رہے کہ رواں برس فروری میں پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر جنت مرزا اور عمر بٹ نے راہیں جدا کرلی تھیں،اس حوالے سے ٹک ٹاکر جنت مرزا کے منگیتر عمر بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے جنت مرزا سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے،انہوں نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اب میں اور جنت مرزا ایک ساتھ نہیں ہیں اور یہ فیصلہ ہم دونوں نے مل کر کیا ہے، مجھے امید ہے کہ آپ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں گے اور باقی جو جس کے حق میں بہتر ہو گا اللّٰہ اسے نصیب کرے۔

 ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی  جس میں لکھا  تھا کہ عمر بٹ نے ہر وہ چیز جس کے بارے میں میں نے سوچا تھا کہ وہ ہے، ہر وہ چیز جس کے بارے میں میں نے سوچا کہ ہم تعمیر کر رہے ہیں، ہر وہ چیز جس کا ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا، سب کچھ چھوڑ دیا۔

انہوں نے لکھا کہ عمر بٹ نے یہ سب اس لیے کیا کیونکہ وہ گھر کی خواتین کی بجائے دوسری عورتوں سے ملنے والی توجہ سے متاثر ہو گیا تھا۔