اداکارہ رابعہ کلثوم نے بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھارت جاکر اسی کے خلاف بات کرنے پر ان کا موازنہ سابق وزیر اعظم عمران خان سے کرتے ہوئے وزیر خارجہ کو بہادر مسلمان قرار دیدیا۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں واضح کیا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مداح نہیں ہیں لیکن بلاول بھٹو نے جس طرح بھارت میں پاکستان اور مسلمانوں کی نمائندگی کی وہ قابل ستائش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی اور مسلمان چاہتا ہے کہ ان کے لیڈر ایسے ہی ہوں جو اسلام کے خلاف ہونے والی سازش پر کھل کر بات کریں۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بعد بلاول بھٹو زرداری ایسے بہادر مسلمان نکلے جنہوں نے کسی کا خوف کیے بغیر عالمی پلیٹ فارم پر اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں بلاول بھٹو زرداری کا ہی وائرل ہونے والا جملہ بھی لکھا کہ ’بھارت کی کانپیں ٹانگ گئیں‘