کراچی: سونے کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ملکی سطح پر سونے کے نرخ نئی تاریخی سطح پر پہنچ گئے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کے اضافے سے 2031 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے بعد ملکی مارکیٹوں میں 3200 روپے کے بڑے اضافے کے ساتھ تولہ سونے کے قیمت 230100 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
اسی طرح ملکی مارکیٹوں میں 10 گرام سونے کی قیمت 2744 روپے بڑھ کر 197274 روپے ہوگئی۔