امریکی ڈالر کی اڑان کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جس کے باعث پاکستانی روپیہ ناقدری کا شکار ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 66 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 288 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 284روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ہے جبکہ ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔