ماسکو: روس کے پستہ قد سوشل میڈیا اسٹار اور ٹک ٹاکر حسب اللہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا اسٹار حسب اللہ میگو میدوف اور ان کے دوستوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر داغستان میں گرفتار کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 20 سالہ حسب اللہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک دوست کی شادی کا جشن منا رہے تھے۔ جشن کے دوران حسب اللہ کے دوستوں نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مرکزی شاہراہ بلاک کردی تھی۔
حسب اللہ نے سوشل میڈیا پر بیان میں معافی مانگتے ہوئے کہ گاڑی وہ نہیں ان کا دوست چلا رہا تھا۔ حسب اللہ نے دوبارہ ایسی غلطی نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ حسب اللہ کے سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز ہیں۔