کراچی: عالمی مارکیٹ میں قیمتیں مستحکم رہنے کے باوجود ملکی سطح پر سونے کی قیمتوں میں یکدم 9900 روپے کا اضافہ ہونے سے فی تولہ سونا تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا ہے۔
پاکستانی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کے نرخ یکدم 9900 روپے بڑھ گئے جس کے بعد تولہ سونا 2 لاکھ 40ہزار روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 8487 روپے بڑھ کر 205761 روپے کی تاریخی بلندی پر پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2031 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔