پاکستان میں ڈالر کی قیمت اچانک بلندی پر پہنچ گئی ہے۔
انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 290 روپے 22 پیسے پر بند ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ پانچ روپے اڑتیس پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹربینک مارکیٹ ذرائع کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر بینکوں نے اپنی اوپن پوزیشن کو سیٹل کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم جولائی 2022 سے شروع ہوئے مالی سال سے آج کاروبار بندش تک انٹربینک میں ڈالر پچاسی روپے پینتیس پیسے مہنگا ہوا ہے۔
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ سات روپے بڑھ کر دو سو ستانوے روپے ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 99 پیسے مہنگا ہوکر 284 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔