لاہور: صدارتی ایوارڈ یافتہ کلاسیکل گلوکار استاد قمر الزمان 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
گلوکار کے اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نماز جنازہ عصر کے بعد علامہ اقبال ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔
استاد قمر الزمان نے 1942 میں اپنے بڑے بھائی استاد بدر الزمان کے ساتھ موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنے کیرئیر میں خوب نام کمایا۔
استاد قمرالزماں نے 1960 میں ریڈیو پاکستان لاہور سے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ انہوں نے دنیا کے کئی ممالک کا دورہ کیا، متعدد فلموں کے لیے موسیقی کا اہتمام بھی کیا۔ مرحوم نے پی ٹی وی اور دیگر ٹی وی چینلز سے بھی باقاعدگی سے پرفارم کیا۔
موسیقی کے شعبے میں بھرپور خدمات سرانجام دینے پر استاد بدر الزماں اور استار قمر الزماں کو صدارتی ایوارڈز سے بھی نوازا کیا تھا۔