بگ باس امیدوارراکھی ساونت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے سپورٹرز کے نام خصوصی پیغام جاری کردیا ، ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کردی۔
بالی وڈ اداکارہ اوربگ باس امیدوار راکھی ساونت کو شہہ سرخیوں میں رہنے کا فن آتا ہے ۔ 9 مئی کو پاکستان میں ہونے والی صورتحال کے حوالے سے راکھی ساونت نے ایک خصوصی ویڈیو بنائی۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف کے چاہنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے خصوصی پیغام دیا ۔
راکھی نے کہا کہ آواز بلند کرو پاکستانیوں عمران خان کو چھڑاؤ، جاؤ کچھ کرو ۔۔ راکھی نے کہا کہ اگر ایسا بھارت میں ہوا تو ہم بہت کچھ کرتے ۔۔ ساتھ ہی اداکارہ نے پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹرز کو کہا کہ ٹک ٹاک پر کھیلنا بند کرو اور عمران خان کا ساتھ دو جا کر ۔۔۔
اسی ہفتے راکھی ساونت کے بھائی راکیش ساونت کو ممبئی پولیس نے لین دین کے معاملے پر گرفتار کیا۔