پوری دنیا میں شاید ہی کوئی شخص ایسا ہو جو اپنی جلد کو خوبصورت دلکش بنانے کیلئے کوشش نہ کرتا ہو، جلد کو جوان رکھنے کیلئے اچھی ڈائٹ کا خیال رکھا جاتا ہے اور ساتھ ہی مہنگے مہنگے پروڈکٹس بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔
تاہم اتنی محنت کے باوجود ہم انجانے میں ایسے کھانےکھا رہے ہیں جو ہماری جلد کو خراب کرتے ہیں۔
آئیں جانتے ہیں ایسے کون سے کھانے ہیں۔
چینی:
چینی کا استعمال ہماری زندگی میں وافر مقدر میں ہوتا ہے مثلاً روزانہ چائے کی صورت میں، بیکری آئٹمز کی صورت میں اور میٹھے پکوان سے بھی ہم چینی کا استعمال کررہے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے زیادہ چینی کا استعمال جسم میں سوزش کا باعث بن سکتا ہے اور جلد کو قبل ازوقت بوڑھا کردیتا ہے۔
دودھ دہی کا استعمال:
دودھ اور دہی کے زیادہ استعمال سے بھی جلد کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں جن میں ایکنی(دانے) شامل ہے، اس کے علاوہ یہ سوزش کی وجہ بھی بنتی ہے جس سے ایگزیما بھی ہوتا ہے اور جلد خشک بھی ہوتی ہے۔
تلے ہوئے اور مرچ مصالحے والے کھانے:
کھانے میں تلے ہوئے پکوان بہت مزے دار لگتے ہیں اور ان میں اگر مرچ مصالحے تیز ہوں تو کھانے کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے، لیکن یہ آپ کی جلد کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں جس میں جلد کا لال ہونا، جلن شامل ہے جبکہ جسم میں چکنائی کا اضافہ بھی ہوتا ہے۔
نمک:
بعض لوگ نمک تیز کھاتے ہیں اور ساتھ ہی اپنی جلد کیلئے فکر مند بھی رہتے ہیں، اگر آپ جلد کی خوبصورتی چاہتے ہیں تو تیز نمک کھانے سے گریز کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ آپ کی جلد کو خشک کرنے کے ساتھ قبل ازوقت جھریوں کا باعث بھی بنتا ہے۔