بالی ووڈ کے کاپی ماسٹر جوبن نوٹیال نے ’کہانی سنو‘ اپنی آواز میں پیش کر دیا

بالی ووڈ انڈسٹری کے کاپی ماسٹر بالخصوص پاکستانی دھنوں کی نقل کرنے والے گلوکار جوبن نوٹیال نے حال ہی میں پاکستانی مقبول ترین گانے ’کہانی سنو‘ اپنی آواز میں پیش کر دیا۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں جوبن نوٹیال کو ایک کانسرٹ میں پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ لائیو کانسرٹ کے دوران انہوں نے کیفی خلیل کے مشہور اور سب سے زیادہ ٹرینڈ کرنے والے گانے ’کہانی سنو‘ کو اپنی آواز میں پیش کیا۔

https://www.instagram.com/reel/CsLSZLlIU-O/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=loading

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے کئی سوشل میڈیا صارفین جوبن نوٹیال سے ناراض دکھائی دیئے۔

بیشتر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ وہ کیفی کے علاوہ کسی اور کی آواز میں یہ نہیں سننا چاہتے تھے، تو کسی نے پوچھا کہ کیا جوبن نوٹیال کا اپنا کوئی گانا نہیں ہے؟

بالی ووڈ کے کاپی ماسٹر جوبن نوٹیال نے ’کہانی سنو‘  اپنی آواز میں پیش کر دیا

 بیشتر مداحوں کے خیال میں کوئی بھی گلوکار کہانی سنو کو اس جذبات کے ساتھ پیش نہیں کرسکتا جن جذبات کے ساتھ کیفی خلیل نے پیش کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا صارفین نے یہ گانا گانے پر آئمہ بیگ کو بھی معاف نہیں کیا تھا۔ آئمہ بیگ کو واضح کرنا پڑا کہ انہوں نے مشہور گانا ‘کہانی سنو‘ گانے سے قبل اجازت لی تھی۔