ملک کے معروف اداکار، دانشور ، ڈرامہ نگار اور پروفیسر شعیب ہاشمی انتقال کرگئے

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار، دانشور ، ڈرامہ نگار اور پروفیسر شعیب ہاشمی انتقال کرگئے۔

اداکار عدیل ہاشمی نے والد شعیب ہاشمی کے انتقال کی تصدیق کر دی۔

شعیب ہاشمی کی اہلیہ سلیمہ ہاشمی کے مطابق ان کے شوہر گزشتہ 15 برس سے فالج کے مرض میں مبتلا بستر تک محدود تھے۔ وہ بول سکتے تھے اور نہ خود سے چل پھرسکتے تھے۔

پاکستان میں ٹیلی ویژن کے ابتدائی دور میں شعیب ہاشمی کے پروگرام زبردست مقبول ہوئے، وہ مشہور ٹی وی پروگرامز اکڑبکڑ، سچ گپ، ٹال مٹول اور باؤ ٹرین کے خالق تھے۔

شعیب ہاشمی گورنمنٹ کالج لاہور میں برس ہا برس درس و تدریس سے بھی وابستہ رہے۔