خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے سنگوٹہ میں نجی اسکول میں فائرنگ سے پانچ بچے زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام نے واقعے میں زخمی ہونے والوں بچوں کو قریبی واقع سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ڈی آئی جی ملاکنڈ کے مطابق فائرنگ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار سے ہوئی جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس اہلکار عالم خان کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش سے یہ معلوم ہوا ہے کہ گرفتار اہلکارکی ذہنی کیفیت مبینہ طور پر درست نہیں ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔