کرم تنازعہ: اہلسنت اور اہل تشیع وفود کی صوبائی حکومت سے رابطے ملاقاتیں، معاہدے کے نفاذ میں حائل رکاوٹوں پر بات چیت

کرم میں جاری تنازعے کے درمیان اہلسنت اور اہل تشیع وفود نے صوبائی حکومت سے الگ الگ رابطے اُور ملاقاتیں کی ہیں، دوران ملاقات فریقین نے امن معاہدے کے نفاذ میں حائل رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا۔

حکومت کو اپنے اپنے  تحفظات سے آگاہ کیا،

دونوں وفود نے کرم معاملے پر حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کرم میں قیام امن کے لئے حکومتی فیصلوں کا خیر مقدم بھی کیا۔

فریقین نے بنکرز کی مسماری سمیت تمام حکومتی فیصلوں پر عمل درآمد کا اعادہ کیا۔ دونوں فریقین نے کرم میں قیام امن کے لئے حکومتی کوششوں کو سراہا۔

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائیدار امن کی خاطر بنکرز کی مسماری کا عمل جاری ہے، دونوں فریقین کے بنکرز بلاتفریق مسمار کئے جارہے ہیں، کرم کے لئے امدادی سامان کا بڑا قافلہ عنقریب روانہ کیا جائے گا۔