ورلڈ ہارٹ فیڈریشن نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ تیس برسوں کے دوران دنیا بھر میں دل کے امراض سے اموات کی شرح میں ساٹھ فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 1990 میں 1 کروڑ 21 لاکھ اموات ہوئی تھیں جبکہ 2021 میں دل کی بیماریوں کے باعث دنیا بھر میں 2 کروڑ دس لاکھ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کم اور درمیانی فی کس آمدنی والے ممالک میں دل کی بیماریوں سے اموات میں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔