خیبرپختونخوا ایپکس کمیٹی نے 9 مئی کے واقعات کی روشنی میں پشاور کے اسمبلی چوک پر احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
نگراں وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 9 مئی جیسے احتجاج کی دوبارہ اجازت نہیں دی جائے گی۔
خیبر پختونخوا حکومت نے مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے ریپڈ رسپانس کنٹیجنسی پلان بھی تیار کرلیا اور صوبے کی اینٹی رائٹس فورس کی بہتری کے لیے ایک ارب روپے مختص کردیے۔