جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو پھر خبردار کیا ہے کہ دنیا کرونا وائرس سے بھی مہلک وبا کے لیے تیار رہے۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ٹیڈروس نے دنیا کو ایک اور عالمی وبا سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اگلی وبا کے لیے تیار ہوجائیں، کیوں کہ اگلی وبا کرونا وائرس سے زیادہ مہلک ہوسکتی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر نے حال ہی میں کہا تھا کہ کویڈ 19 وبائی بیماری کی شدت میں کمی آئی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اب عالمی صحت کو اس سے خطرہ نہیں ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ٹیڈروس نے سالانہ اجلاس میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اگلی وبائی بیماری کو روکنے کے لیے بات چیت سے آگے بڑھا جائے، اس مہلک وائرس کو قومی ریاستیں نظر انداز نہیں کرسکتیں۔
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر نے کہا کہ وقت پر کچھ تبدیلیاں کرنا ضروری ہے، اگر ہم ایسا نہیں کریں گے تو کون کرےگا؟ اور اگر اب اقدام نہیں کیے گئے تو کب کیے جائیں گے؟۔
انہوں نے مزید کہا کہ وبا کی ایک اور قسم کے دینا میں پھیلنے کا خطرہ ہے جو بیماری اور موت کے نئے اضافے کا سبب بنے گا۔