خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ پشاور میں پولیس نے ریڈ زون کو سیکیورٹی سرکل بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق پشاور کے کینٹ ایریا کے ریڈ زون میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے دستے تعینات کیے جائیں گے۔
یہ اسپیشل سیکیورٹی دستہ ایس پی رینک کے آفیسر کا یونٹ ہو گا۔
پہلے مرحلے میں ریڈ زون کے داخلی راستوں اور اہم عمارتوں کی پروفائلنگ مکمل کی جائے گی۔
پروفائلنگ مکمل ہونے کے بعد حتمی سیکیورٹی ڈرافٹ سی پی آفس ارسال کیا جائے گا۔
اسپیشل یونٹ کے پاس جدید ساز و سامان ہو گا، اسپیشل سیکیورٹی دستے کو ریڈ زون میں ہجوم کے داخلے کو روکنے کی خصوصی تربیت دی جائے گی۔
پولیس حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ پشاور میں ریڈ زون کو سیکیورٹی سرکل بنانے کا فیصلہ پی ٹی آئی کے پُرتشدد مظاہرے کے بعد کیا گیا ہے۔