خیبر پختون خوا کے محکمہ اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ نے گرمیوں کی چھٹی کا اعلان کردیا۔
صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پرائمری اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔
اسی طرح مڈل اور ہائی اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی جبکہ جن علاقوں میں گرمی کی شدت کم ہے وہاں چھٹیاں محض یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گی۔