پشاور سے رکن قومی اسمبلی نے پارٹی چھوڑ دی

پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور سابق رکن قومی اسمبلی نے پارٹی چھوڑ دی۔

رپورٹ کے مطابق پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی حاجی شوکت علی نے تحریک انصاف نے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ حاجی شوکت علی نے کہا کہ وہ 9 مئی کے واقعات کےبعد پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔

حاجی شوکت علی 2018 کے الیکشن میں پشاور کے حلقے این اے 31 سے منتخب ہوئے تھے۔