بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک سرکاری افسرکا سیلفی لیتے ہوئے موبائل ڈیم میں گر گیا جسے ڈھونڈنے کے لئے پورا ڈیم خالی کروا دیا۔
سرکاری افسر کو اس عمل پر معطل کر دیا گیا ہے، اتوار کو راجیش وشواس نے سیلفی لینے کے دوران اپنا فون پانی میں گرا دیا تھا، پھر ان کے حکم پر تین دن میں ڈیم سے لاکھوں لیٹر پانی نکال دیا گیا تاکہ وہ فون تلاش کر سکیں لیکن جب فون نکالاگیاتو وہ پانی میں زیادہ دیر رہنے کی وجہ سے وہ خراب ہو چکا تھا۔
سرکاری افسر نے دعویٰ کیاکہ اس فون میں حساس حکومتی ڈیٹا تھا جسے بازیاب کرنا ضرورت تھا تاہم ان پر اپنے عہدے اور اختیار کو غلط انداز میں استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
فوڈ انسپکٹر نے جو فون کھرکتہ ڈیم میں گرایا تھا یہ سام سنگ برانڈ کا تھا جس کی قیمت بارہ سو ڈالر یعنی ایک لاکھ انڈین روپے تھی۔
راجیش وشواس کے مطابق انھوں نے اپنے پیسوں سے ایک ڈیزل پمپ منگوایا تھا تاکہ ڈیم سے پانی خارج کیا جاسکے ان کا کہنا تھاکہ ایک اعلیٰ سرکاری افسر نے زبانی اس کی اجازت دی تھی۔
کئی روز ڈیزل پمپ چلانے سے ڈیم سے تقریباً دو کروڑ لیٹر پانی نکالا گیا، اتنا پانی چھ مربع کلو میٹر زمین پر کاشتکاری کے لیے کافی رہتا۔