پیٹ کی گیس سے نجات کیسے حاصل کرنے کا آسان حل

اکثر اوقات بہت زیادہ کھانا کھانے کے بعد یا بہت زیادہ پیٹ بھرنے کی وجہ سے اس کے پھولنے کا احساس ہوتا ہے جو نظام ہاضمہ کی خرابی اور پیٹ میں گیس بننے کا سبب بن جاتا ہے۔

پیٹ میں گیس ہونا جسے اپھارہ بھی کہا جاتا ہے بلاشبہ نظام ہاضمہ کو شدید متاثر کرتا ہے، اپھارہ اس وقت ہوتا ہے جب بہت زیادہ گیس یا سیال موجود رہنے کے نتیجے میں پیٹ بھرا ہوا، تنگ اور سوجن والا محسوس ہوتا ہے۔

اپھارہ کو دور کرنے اور نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے کے لیے بہت سے کھانے کی چیزیں قدرتی علاج کے طور پر کام کرتی ہیں۔

اس اپھارا کی شکایت کے ازالے اور پیٹ کی خرابی کو کم کرنے کی طاقت رکھنے والی کچھ غذاؤں کو شامل کرنے پر غور کرسکتے ہیں۔

اس حوالے سے بھارتی معالج ڈاکٹر منوج وتھلانی نے اپھارہ سے نجات دلانے والی غذاؤں کی ایک فہرست مرتب کی ہے۔ اخبار ’’ الشرق الاوسط‘‘ کے مطابق یہ فہرست خصوصی ویب سائٹ سے لی گئی ہے، جو مندرجہ ذیل ہے۔

چائے

ادرک کی چائے

ادرک کا استعمال صدیوں سے ہاضمہ کے بہت سے مسائل میں کیا جارہا ہے، اپھارہ میں بھی ادرک قدرتی علاج کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ جرنل فوڈز کے مطابق اس میں موجود جنجرول جیسے فعال مرکبات آنتوں کے پٹھوں کو آرام دینے اور سوزش کو کم کرکے ہاضمے میں مدد کرتے ہیں۔ ادرک کو کئی شکلوں میں لیا جاسکتا ہے۔ ادرک کی چائے، کھانے میں پسی ہوئی ادرک لی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ادرک کا فوڈ سپلیمنٹ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پودینے کے کرشماتی طبی فوائد

پودینہ

پیپرمنٹ نظام انہضام کی پرسکون خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ نظام انہضام کے پٹھوں کو آرام دینے اور اپھارہ اور تکلیف کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔کھانے کے بعد پیپرمنٹ چائے کا ایک گرم کپ بھی ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے۔

انناس

انناس میں برومیلین نامی ایک انزائم ہوتا ہے جو پروٹین کو توڑنے اور ہاضمے کو سہارا دینے میں مدد کرتا ہے۔ نیشنل سینٹر فار کمپلیمنٹری ہیلتھ کے مطابق یہ انزائم مجموعی ہاضمہ کو بہتر بنا کر اپھارہ کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ مزیدار ناشتے کے طور پر کچھ تازہ انناس کا مزہ لیا جا سکتا ہے۔

انناس

پپیتا

پپیتا انزائمز سے بھرپور پھل ہے جو ہاضمے میں مدد کرتا ہے۔ اس میں پاپین ہوتا ہے جو پروٹین کو توڑنے اور اپھارہ کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

پپیتا

سونف

سونف کو طویل عرصے سے اس کی کارمینیٹو خصوصیات کی وجہ سے ہاضمے میں معاون کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ یہ نظام ہاضمہ سے گیس کے اخراج میں مدد کرتی ہے۔ سونف اپھارہ، درد اور بدہضمی کو بھی دور کرتی ہے۔ سونف کو سلاد یا سوپ میں شامل کر کے یا کھانے کے بعد چبا کر لطف اٹھایا جا سکتا ہے۔

کھیرا

کھیرا نہ صرف ہائیڈریٹنگ ہے بلکہ سوجن کو کم کرنے میں بھی موثر ہے۔ اس میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور یہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ خصوصیات اسے صحت مند ہاضمے کو فروغ دینے کے لیے بہترین بنا دیتی ہیں۔

خيار آيستوك

دہی

دہی میں خاص طور پر لائیو کلچرز یا پروبائیوٹکس ہوتے ہیں جو آنتوں کے بیکٹیریا کو متوازن کرنے اور ہاضمے کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتے ہیں۔ پروبائیوٹکس فائدہ مند بیکٹیریا ہیں جو آنتوں کے صحت مند ماحول کو فروغ دیتے ہیں اور اپھارہ اور ہاضمہ کی دیگر تکلیفوں کو کم کرتے ہیں۔

گھر میں دہی بنانے اور اسے جلدی جمانے کا طریقہ ! تو اب باہر کی دہی سے جان  چھڑائیں اور گھر میں ہی مزیدار دہی بنائیں

موصلی سفید

موصلی سفید یا asparagus ایک قدرتی پیشاب لانے والی چیز ہے جو پانی کی برقراری اور اپھارہ کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔ اس میں پروبائیوٹک فائبر بھی ہوتا ہے جو ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔

کیمومائل

کیمومائل چائے نہ صرف آرام دہ اور پرسکون ہے بلکہ یہ ہاضمے میں بھی مدد کرتی ہے، اس میں سوزش مخالف خصوصیات ہیں اور یہ اپھارہ اور بدہضمی کو دور کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔