کاغان: خیبرپختونخوا کی وادی کاغان میں دنیا کی بلند ترین اور ایشیا کی سب سے لمبی زپ لائن کا افتتاح کردیا گیا۔
وادی کاغان کے علاقے بالا کوٹ میں قائم نور ویلی میں 1250 فٹ کی بلندی نصب کی جانے والی زپ لائن کی لمبائی 7 ہزار 521 فٹ ہے۔
زپ لائن کا افتتاح ڈپٹی کمشنر بلال شاہد راؤ نے کیا۔ اس موقع پر مختصر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ زپ لائن وادی کاغان کےایڈونچر اور خوبصورتی میں نیا اضافہ ہے۔
مقامی افراد نے زپ لائن کے شروع ہونے پر مسرت کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ اس کے بعد وادی میں سیاحوں بڑی تعداد میں آئیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا کے بلند سیاحتی مقام مالم جبہ پر بھی زپ لائن کا آغاز کیا گیا تھا، جس کو سیاح بہت پسند کرتے ہیں۔