مختلف وٹامن اور ورزش دماغ کو جوان رکھنے میں معاون ثابت

ہارورڈ: اگرچہ ورزش، واکنگ اور جسمانی مشقت کے غیرمعمولی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ لیکن اب ماہرین نے کہا ہے کہ اس ضمن مین اگربعض وٹامن کو شامل کیا جائے تو اس کے فوائد دوچند ہوجاتے ہیں اور یوں دماغی عمر تین برس تک کم ہوسکتی ہے۔ 

نیویارک میں واقع سائیکائٹرک انسٹی ٹیوٹ، ہارورڈ میڈیکل اسکول اور کولمبیا یونیورسٹی کے مشترکہ طور پر یہ تحقیق کی ہے۔ اس کا خلاصہ یہ ہے کہ روزانہ 30 مںٹ کی ورزش اور ملٹی وٹامن خوراک سے دماغ توانا رہتا ہے۔

ماہرین نے ’کلینکل نیوٹریشن‘ نامی جرنل میں اس کی تحقیقات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی اقسام کے وٹامن سے دماغ میں عمررسیدگی سے متعلق تبدیلیاں کم ہوجاتی ہیں۔ اس طرح خیال ہے کہ مسلسل استعمال اور ورزش سے انسانی دماغ کی عمر 3 سال تک کم ہوسکتی ہے۔

اس ضمن میں 3500 عمررسیدہ افراد کو مسلسل 3 سال تک پرکھا گیا ہے۔ صارفین سے کہا گی اکہ وہ یا تو سینٹرم سلور ملٹی وٹامن کھائیں یا دوسری دو کھائیں جو فرضی دوا (پلیسبو) تھی۔ ہر سال انہیں یادداشت کے مختلف ٹیسٹ سے گزارا گیا جو الفاظ اور تصاویر پر مشتمل تھے۔

ماہرین نے دیکھا کہ جن افراد نے وٹامن کھائے تو وہ ٹیسٹ میں باقیوں سے آگے رہے اور ان کی دماغی بہتری کئی برس تک برقرار رہی۔ اس طرح سائنسدانوں کا اصرار ہے کہ وٹامن اور ورزش دونوں ملکر دماغ کو تادیر جوان رکھتے ہیں۔