نگلیریا وائرس ایک اور جان لے گیا، ایک ہفتے کے دوران 2 افراد انتقال کرگئے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران نگلیریا کے باعث ایک خاتون اور ایک مرد کا انتقال ہوگیا۔
ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ انتقال کرجانے والی 32 سالہ مریضہ میں 24 مئی کو نگلیریا کی تصدیق ہوئی تھی۔