پنوم پن: کمبوڈیا میں مگرمچھوں نے ایک فارم ہاؤس کے 72 سالہ مالک پر حملہ کرکے اس کی جان لے لی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کمبوڈیا میں مگرمچھوں نے اپنے ہی 72 سالہ فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے اُسے اپنا شکار بنا لیا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 72 سالہ نوام نامی شخص انڈے دینے والی مگرمچھ کے قریب پہنچا اور اسے پنجرے سے نکالنے کی کوشش کی تو مادہ مگرمچھ باہر نہیں آئی۔
پولیس نے بتایا کہ مادہ مگر مچھ کسی طرح باہر نکلنے کو تیار نہیں تھی جب لوان نے مگرمچھ کے منہ پر چھڑی ماری تو اُس نے چھڑی سمیت 72 سالہ شخص کو بھی ساتھ اپنی جانب کھینچ لیا جس کے بعد دیگر 40 مگرمچھوں نے بھی اس پر دھاوا بول دیا۔
پولیس نے بتایا کہ مگرمچھ نے حملے کے دوران نوام کے جسم کے بڑے حصے کو چبا چکے تھے، جس سے اس کی موت ہوگئی۔ مقتول کے جسم پر کاٹنے کے نشانات تھے اور اس کا ایک بازو غائب تھا۔