روس سے پاکستان کے لئے ایک لاکھ ٹن خام تیل لانے والا بحری جہاز پچھلے ہفتے مصر تک پہنچ گیا جہاں وہ سویز کینال سے گزرنے کے لئے بحری جہازوں کی لمبی قطار میں ہے اور یہ بحری جہاز بحر روم سے گزر کر بحر احمر پنچنے کی تیاری کرے گا جو بعد ازاں پاکستانی بندرگاہ پورٹ قاسم پہنچے گا۔
ایک سرکاری افسر نے بتایا ہے کہ سویز کینال یورپ اور ایشیاء کے مابین تجارت کے لئے نہایت مصروف گزرگاہ ہے۔
پاکستان خام تیل لانے والا بحری جہاز عمان میں بھی ٹھہرے گا جو ایک چھوٹے بحری جہاز میں پچاس ہزار ٹن خام تیل کراچی کی بندر گاہ پورٹ قاسم لائے گا۔
یہی چھوٹا بحری جہاز بقیہ پچاس ہزار ٹن خام تیل پاکستان لائے گا جس میں تقریبا 10 دن لگیں گے۔
روس سے آنے والے خام تیل کو پاکستان ریفائنری میں ریفائن کیا جائے گا اور اسے قابل استعمال بنائے گا۔