سونے کی قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 76 ہزار 900 روپے کا ہو گیا۔ 10 گرام سونا 1886 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 37 ہزار 397 روپے تک پہنچ گیا۔ سال 2024 میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 23.9 فیصد (52 ہزار 600 روپے) کا اضافہ ہوا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی بلند ترین قیمت 2784 ڈالر فی اونس رہی، جب کہ کم ترین قیمت 2010 ڈالر فی اونس تھی۔ سونے کی عالمی قیمت 2024 میں 552 ڈالر بڑھ کر 2614 ڈالر فی اونس ہو گئی۔ اس سال سونے کی قیمت میں 26.7 فیصد اضافہ ہوا۔