خیبر پختونخوا کے سابق وزرا، سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور ارکان اسمبلی کا سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے کا انکشاف

پشاور:پشاورمحکمہ ایکسائز کی گاڑیاں تا حال خیبر پختونخوا کے سابق وزرا، سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور ارکان اسمبلی کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

 محکمہ ایکسائز نے سابق وزیر اعلیٰ، سابق وزرا و اراکین اسمبلی سے گاڑیوں کی واپسی کے لئے ڈی جی کو خط لکھ دیا، محکمہ ایکسائز کی گاڑیاں سینیٹرز، صوبائی وزرا و سابق ممبران اسمبلی کے پاس موجود ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سابق وزرا و ممبران اسمبلی سے ایکسائز کی گاڑیاں فوری طور پر واپس لی جائیں، ایکسائز گاڑیوں کے حامل غیر مجاز سابق وزیراعلیٰ، سپیکر، ڈپٹی سپیکر و ممبران اسمبلی سے سرکاری گاڑیاں واپس منگوائی جائیں۔