وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 9 جون کو پیش کیا جائے گا، ملکی معیشت میں بہتری کی امید ہے، چیلنجوں سے نکلنے کے لیے وقت چاہیے۔
وزیر خزانہ سے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل اور بجٹ تجاویز پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت کاروبار کے فروغ میں مدد اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول مہیا کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ حکومت کی نااہلی سے ہونے والی تباہی کو موجودہ حکومت نے روکا، ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے۔