پشاو،جلاؤگھیرا ؤمیں ملوث ملزمان کو پناہ دینے والوں کیخلاف بھی مقدمات درج

 پشاور: پشاور میں توڑ پھوڑ اور جلا ؤگھیرا ؤمیں ملوث ملزمان کو پناہ دینے والوں کے خلاف بھی مقدمات درج کر لئے گئے۔

 ضلع بونیر میں پاکستان تحریکِ انصاف کے 3 رہنماؤں کو پناہ دینے والوں کے خلاف پہلا پرچہ کٹ گیا۔

 پی ٹی آئی بونیر کے رہنما بختیار علی، ہشتم خان کے خلاف تھانہ گاگرہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ دفعہ 212 پی پی سی کے تحت درج کیا گیا۔

 ملزمان نے پی ٹی آئی رہنما مینا خان اور سابق ایم این اے شاہد خٹک کو اپنے ریسٹ ہاؤس میں پناہ دی۔

 پولیس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دونوں روپوش رہنماں کو ریسٹ ہاوس سے گرفتار کیا گیا تھا۔