اسلام آباد:نگراں وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک نے کہا ہے کہ بی آر ٹی بسوں اور دیگر اشیاء کی خریداری میں 70 ارب روپے کی کرپشن کی گئی۔
شاہد خٹک نے ایک انٹرویومیں کہا کہ بیورو کریسی ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی ہے، بی آر ٹی سفید ہاتھی ہے جسے ہمارے اوپر بٹھایا گیا ہے۔
اْنہوں نے کہا کہ بس کمپنی آڈٹ کے لیے نہیں بیٹھ رہی، جتنے بقایا جات بنیں گے اس کی ادائیگی کر دیں گے۔
نگراں وزیرِ ٹرانسپورٹ نے کہا کہ بس کمپنی کے ذمے بھی بقایا جات بنتے ہیں اور ادائیگی کے لیے ڈھائی سال پہلے ہی خط لکھ چکے ہیں۔
شاہد خٹک نے کہا کہ ایشائی بینک کے حوالے سے باتوں میں صداقت نہیں ہے۔